تحریک انصاف کامنحرف ارکان کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے 26 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر نے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 26 اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں نا اہلی ریفرنس دائر کر رکھاہے ، 26 ایم پی ایز پر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق اب لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائیگا اور الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنس پر جلد فیصلے کی استدعا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہبازکووزیراعلیٰ بنانے کیلئے شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا