تحریک انصاف کا احتجاج ۔۔الیکشن کمیشن نےبھی حکمت عملی ترتیب دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط لکھے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران حکومت کا ایک اور سکینڈل۔تحقیقات کا فیصلہ