توانائی بحران سنگین: بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں توانائی کا بحران سنگین ہونے لگا، ایندھن کی قلت اور تکنیکی وجوہات کے باعث پاور پلانٹس کی بندش شارٹ فال کی بنیادی وجہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ تک پہنچ گیا،ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ جبکہ طلب 25 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی سے 3 ہزار 674 جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی بجلی گھر9 ہزار526 میگاواٹ ، ونڈ پاور پلانٹس 487 سولر پاور پلانٹس 104، بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار 312 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر توجہ نہ دینے کی بات پر زاہد احمد کا ریحام خان کو کرارا جواب