(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی ملاقات ہوئی ، شہباز شریف نے اہم عہدہ دینے کی پیشکش کی، احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرتے ہوئے سروس سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے ملاقات کی، احد چیمہ کی شہباز شریف سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،احد خان چیمہ کا کہنا تھا کہ میں سروس سے مستعفی ہو رہا ہوں، میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد مجھےکلئیر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی۔پرویز الٰہی نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چاہتا ہوں کسی اہم عہدے پر تعینات کرکے آپ سے کام لیا جائے، آپ جیسے قابل ایماندار اور زبردست افسروں کی شدید کمی ہے۔ اس کے جواب میں احد چیمہ کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی نوکری نہیں کرنا چاہتا۔