لاپتہ ہونے والی دوسری لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتا ہونیوالی دوسری لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ 17 اپریل کو گھر سے نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا۔
ویڈیو بیان میں نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہے، اپنی مرضی سے آئی ہوں، کسی نے اغوا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائیں، میں بہت خوش ہوں۔
نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان#DuaZehra #NimraKazmi pic.twitter.com/g84MC2YxxM
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) April 25, 2022
بتایا گیا ہے کہ نادرا کے جاری کردہ ’ب فارم‘ کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے، جس سے پتا چلتا ہےکہ نمرہ کی عمر 14 سال ہے۔تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: سب اسلام آباد کی تیاری کرلیں،عمران خان کا ایک بار پھر دھرنے کا اعلان