فلم ” لندن نہیں جاؤں گی” کی شوٹنگ کیلئے کس شہر کا انتخاب کیا گیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بولی ووڈ فلم ” لندن نہیں جاؤں گی” کی شوٹنگ ترکی کے خوبصورت شہر استنبول میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، فلم کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر عرفان ملک نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انکی استنبول میں شوٹ کی جانے والی تیسری فلم ہے اور وہ ترکی کو اپنا دوسرگھر سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں فلم بندی کے لئے بہترین تکنیکی سہولیات موجود ہیں اور ترکی کی ٹی وی انڈسٹری بھی وسیع ہے ، انہوں نے کہا کہ یہاں 8 ہزار فلم تھیٹر ہیں۔ میں چاہوں گا کہ میری فلمیں بھی یہاں ریلیز ہوں۔ ” پاکستانی ٹیلی ویژن پر ترک ٹی وی سیریز دکھائی جاتی ہیں، لیکن پاکستانی سینما گھروں میں ترک فلمیں نہیں دکھائی جاتیں۔انہوں نےکہا ہم دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور اچھے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اس شعبے میں اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم کی ترکی میں نمائش کے خواہش مند ہیں اور اس سلسلے میں ڈسٹریبیوٹرکے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد اس فلم کو سب ٹائٹلز اور ڈبنگ کے ساتھ ترکی میں نشر کرنا ہے۔ اس طرح یہ ترکی میں نشر ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی ۔فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میں ترکی میں بہت خوش ہوں ، تما م پاکستانی ترکی سے محبت کرتے ہیں اور ترک بھی ہم سے محبت کرتے ہیں اور احترام سے پیش آتے ہیں۔مرکزی اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ فلم کا ایک حصہ پاکستان میں شوٹ کیا جائے گا جبکہ دوسر ے حصہ ترکی میں شوٹ ہو گا۔اس فلم میں کبرا خان، واسے چودھری، سہیل احمد اور گوہر رشید بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:سب اسلام آباد کی تیاری کرلیں،عمران خان کا ایک بار پھر دھرنے کا اعلان