(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہناہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا،یکم کو اگر پٹرول بڑھتا بھی ہے تو اس میں بہت سے مراحل ہیں ، عوام کو گاڑیوں کے پٹرول ٹینک فل کروانے کی ضرورت نہیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مہنگائی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں کمی اور گزشتہ حکومت کی غلطیاں ہیں ، تین چار ماہ میں ایڈمنسٹریشن بہتر کرکے دکھائیں گے،بجٹ خسارہ جو گزشتہ حکومت نے کیا ہم بہتر کرکے دکھائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا،یکم کو اگر پٹرول بڑھتا بھی ہے تو اس میں بہت سے مراحل ہیں ، عوام کو گاڑیوں کے پٹرول ٹینک فل کروانے کی ضرورت نہیں ۔ان کاکہناتھا کہ وقت پر آئی ایم ایف سے بات کی، پاکستان کو درپیش مسائل سامنے رکھے،50 روپے اگر پٹرول پر نقصان کررہے ہیں تو پھر پیسا کہاں سے لاﺅں؟۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم امیر لوگوں کو سبسڈی نہیں دے سکتے ، جتنی چادر ہے اتنے پیر پھیلائیں گے، زیادہ ٹیکس جمع کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایسے کسی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائے گی جس سے آئی ایم ایف سے تعلقات خراب ہوں ، سٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل ریورس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہو جائے پھر دیکھیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: اہم خبر ۔عیدالفطر کس دن ہو گئی ؟ ماہرین فلکیات کی بڑی پیش گوئی