(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بڑا ریلیف مل گیا،احتساب عدالت سے احد چیمہ کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں احد چیمہ کی درخواست عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سابق ڈی جی ایل کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے 20 ،20 لاکھ کے مچلکوں کے عوض جانے کی اجازت دی۔
یا درہے کہ سپریم کورٹ نے احد چیمہ کو بیرون ملک سفر سے پہلے آگاہی کی ہدایت کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زاہرہ سے نکاح کرنے والانوجوان کون؟ پتہ چل گیا