(ویب ڈیسک)کراچی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی دعازہرہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔مبینہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ کو پولیس نے پکڑ لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ سے پولیس تفتیش کی جارہی ہے اور نکاح خواں نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس نے نکاح نہیں پڑھوایا۔ نکاح خواں نے پولیس بیان میں کہا ہے کہ نکاح نامے کی تحریر دیکھی ہوئی لگتی ہے۔نکاح نامے پر نکاح خواں کا نام غلام مصطفیٰ درج ہے۔نکاح نامے میں شیرشاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور کے رہائشی شبیراحمد شیرشاہ اور دیپال پور اوکاڑہ کے رہائشی اصغرعلی کا نام بطور گواہ درج ہے۔نکاح نامے میں دلہن کی طرف سےکوئی وکیل نہیں،نکاح نامےمیں دلہن کو خود مختار لکھا گیا ہے، دلہےکا نام ظہیر احمد ہے۔
نکاح نامے کے مطابق دعا کا نکاح 17 اپریل کو ہوا ہے جبکہ دعا زہرہ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سے 16 اپریل کو لاپتا ہوئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران اہم کھلاڑی نے گرل فرینڈ سے شادی کرلی