حمزہ شہبازکی حلف برداری ،صدر عارف علوی نے وزیراعظم کے خطوط کا جواب دیدیا

Apr 25, 2022 | 22:54:PM
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب، حلف لینے کا معاملہ، صدر،وزیراعظم، خطوط کا جواب
کیپشن: صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف لینے کا معاملہ لٹک گیا،صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کے دو خطوط کا جواب دیدیا، صدر مملکت عارف علوی کا جواب24 صفحات پر مشتمل ہے۔
صدر مملکت نے جواب میں گورنر پنجاب کا خط بھی ساتھ لگا دیا،خط میں کہاگیا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی خلاف ورزیوں کامثالی کیس قراردیا، گورنر کے مطابق سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہونے کی دلیل ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹ اور ویڈیوز کے شواہد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خبر ۔عیدالفطر کس دن ہو گئی ؟ ماہرین فلکیات کی بڑی پیش گوئی