سوات کبل دھماکے،شہداکی تعداد 16 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دو دھماکوں میں 12 اہلکاروں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوئے،سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ کبل دھماکے میں زخمی 40 سے زائد زیرعلاج ہیں ، دھماکے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہےجبکہ کبل بازار مکمل طور پربند ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 40 میں سے 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کےبارے میں حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا،ڈی پی اوسوات شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ تھانے میں بارود اور گولے پڑے تھے، دہشتگردی کا پہلو بھی دیکھا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس سٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے۔دھماکوں کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی،دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بند ہو گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر ! سابق سپیکر انتقال کر گئے