(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں آج گرمی خوب ڈیرے ڈالے گی، موسم خوب گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ لاہورکاموجودہ درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈتک جاپہنچا ہے، لاہور شہر میں کم سےکم درجہ حرارت22، زیادہ سےزیادہ 37 ڈگری ریکارڈہوگا۔ جبکہ شہر قائد میں بھی گرمی کا راج ہو گا، موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیاگیا ہے، شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری تک محسوس کیا جارہا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت پانی کا بلبلہ ثابت ہو گئی
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے 27 یا 28 اپریل سے ملک میں بارشوں کے طاقتور سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے،موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق آئندہ کچھ دن ملک کے بیشترمقامات پر مطلع صاف، موسم خشک اور گرم رہے گا، اسی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ اس دوران درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،جواد میمن نے بتایا کہ چند روز گرمی رہنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جانے کا امکان ہے کیونکہ ساحلی علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں جبکہ 27 یا 28 اپریل کو بارشوں کا طاقتور اورطویل سسٹم ملک پراثراندازہوسکتا ہے جو 6 یا 7 مئی تک ملک پر اثرانداز رہےگا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 28 اپریل کی رات سے اس سسٹم کے اثرانداز ہونےکا امکان ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں اس سسٹم کی شدت زائد رہ سکتی ہے، کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز اور چندمقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
پاکستان کےآلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرےنمبرپرآگیا ہے، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 157ریکارڈ کی گئی، سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح176ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 160ریکارڈ کی گئی، یو ایس قونصلیٹ میں بھی آلودگی کی شرح 157ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر قائد میں بھی آلودگی برقرار ہے، پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی نویں نمبر پر ہے اور ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 128 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔