چین نے جاپان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین دنیا کو تیزی سے فتح کررہا ہے،ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے،جاپان کے بعد چین کاریں ایکسپورٹ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
ضرور پڑھیں :عالمی مالیاتی نظام کو کون چلاتا ہے؟
چین نے کاریں برآمد کرنے میں 2021 میں امریکا اور جنوبی کوریا اور 2022 میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔جنوری سے مارچ کے دوران چین نے دنیا بھر کو تقریباً 10 لاکھ کاریں برآمد کیں جو گزشتہ سہ ماہی سے 71 فیصد زیادہ ہے جب کہ برآمد کی گئی گاڑیوں میں بڑا حصہ نیو انرجی وہیکلز کا ہے۔