بچی کو زہر دینے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کادورہ، مرنے والی بچی کےلواحقین سےمعاملےبارےاستفسارکیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا، ننی بچی کنزہ فاطمہ کی پراسرار موت پر لواحقین سے معاملے بارے استفسار بھی کیا۔
بچی کنزا فاطمہ کے لواحقین نے بچی کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بچی کو قریبی رشتہ دار نے زہر دیا ہے۔ جس پر نگران وزیر اعلیٰ نے لواحقین کی درخواست پر بچی کا پوسٹمارٹم کرانے کیلئےموقع پرہی متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردیں اور انہوں نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
یہ بھی پرھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبر،مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیااور ڈاکٹرز کی فرض شناسی اور کام سے لگن کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے بچوں کے والدین سے ہسپتال میں میسر طبی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور زیر علاج بچوں کی خیریت بھی دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹرز کو بچوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت جاری کی اور ہسپتال کے احاطے میں بیٹھے مرد و خواتین سے بھی مسائل پوچھے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال میں رش سے ایمرجنسی میں توسیع کی جا رہی ہے، جلد ہی نئے بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔