بڑی خوشخبری،ایل پی جی سستی ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عوام کیلئے اچھی خبر آگئی،ایس ایس جی سی نے ایل پی جی سلنڈر کی فروخت شروع کردی،اب شہر لاہور کو سستی ایل پی جی میسر ہوگی۔
ایس ایس جی سی نے اوگرا کے طے کردہ ریٹ پر ایل پی جی فراہم کرنا شروع کردی،ریجنل مینجر ایس ایس جی سی ایل پی جی فیسی لیٹیشن سنٹر صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ساڑھے 6 ہزار ٹن کا ٹرمنل ہے، سیفٹی کے تمام مراحل اور آرڈر لینے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر صارفین کو گھر تک ڈیلیوری کرتے ہیں،اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
دوسری جانب ایل پی جی مافیا کی غنڈہ گردی کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خرید رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد بڑی خبر آ گئی،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نےآخر کار عوام کو خوشخبری سنا دی