(راؤدلشاد)سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کا معاملہ ،وزیراعظم شہبازشریف کی لاہورمیں سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی وآئینی صورتحال اورکل اتحادیوں کے ساتھ مذاکراکت کےلیے سجائی بیٹھک پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا معاون خصوصی خواجہ سعد رفیق سردار ایاز صادق اعظم تارڑ ملک احمد اور احد چیمہ بھی شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
دوسری جانب اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے وزیراعظم شہبازشریف کو سپریم کورٹ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کے اجلاس کا ایجنڈہ فائنل کرلیا گیا ہےجبکہ تحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کرنے یا نا کرنےکا فیصلہ اتحادیوں کی بیٹھک میں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کا مستقبل میں بائیکاٹ کرنا ہے یا پھر اس میں فریق بننا ہے اس کا بضابطہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو عدالتوں میں لایا جائے تو ایک جماعت جیتے گی اور ایک جماعت ہارے گی،سیاسی معاملات کو سیاسی ایوانوں میں رہنا چاہئے،نظریہ ضرورت والے فیصلوں میں ملک کا نقصان ہوا ہے،عدالت کو سیاسی معاملات پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے
آج ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے کیونکہ اب کچھ چھپ نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور سینئر قانون دان کے مابین گفتگو لیک ہوئی،ایسی فرمائش آرہی ہے جسکے تانے بانے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز سے ملتے جلتے ہیں،ثاقب نثار کی آدیو نے پرچہ ہی آوٹ کردیا ہے۔