وہ انڈرائیڈ فونز جن پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا

Apr 25, 2023 | 15:11:PM

(ویب ڈیسک) پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر ہے کہ بہت جلد واٹس ایپ صرف لیٹیسٹ انیڈرائیڈ ورژن پر ہی چلے گا۔

وہ تمام صارفین جو اپنے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے فون اپڈیٹ کر لیں کیونکہ بہت جلد ہی واٹس ایپ صرف نئے اینڈرائیڈ ورژن پر ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ 

واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا کی جانب سے آئے دن یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کی مسلسل بہتری کیلئے نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تا کہ ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم سے مطابقت رکھی جا سکے۔ ابھی تک صارفین اینڈرائیڈ کے 4 پوائنٹ 1 یا اس کے بعد کے ورژن پر اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں لیکن چند مہینوں میں صارفین 5 پوائنٹ 0 (لولی پاپ) یا اس کے بعد کے اینڈرائیڈ ورژن پر ہی اس ایپ کو استعمال کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

کمپنی کی جانب بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ واٹس ایپ جلد ہی نئے اور لیٹیسٹ اینڈرائیڈ ورژن پر استعمال کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ آج سے 9 سال قبل 2014 میں اینڈرائیڈ کا یہ ورژن (5.0) متعارف کروایا گیا تھا جو ابھی تک اینڈرائیڈ فونز کا خاص ڈیزائن ہے۔ 

کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کے پرانے ورژن پر خاص فیچر کے مخصوص مقاصد حاصل نہیں ہوتے اور نا ہی یہ ان فیچرز کو سپورٹ کرتے ہیں اس لیے ان کیلئے سپورٹ ختم کر دی جاتی ہے۔ 

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے باقاعدہ طور پر اس بات کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور کمپنی کے ایف اے  کیو پیچ پر واضح کیا گیا ہے کہ 24 اکتوبر 2023 سے واٹس ایپ 5.0 یا اس سے لیٹیسٹ آپریٹنگ سسٹم پر ہی قابلِ استعمال ہو گا۔ کمپنی کی جانب سے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر نوٹیفیکیشن بھیجا جائے گا کہ اس ایپ کو استعمال کرنے کیلئے اپنا اینڈرائیڈ ورژن اپ ڈیٹ کریں۔

عام طور پر اینڈرائیڈ فونز کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کا کوئی آپشن نہیں موجود نہیں ہوتا اس لیے صارفین کو نئے فونز ہی خریدنا پڑیں گے۔

مزیدخبریں