درخت کے پتے سے گانا بجانے والے ہنر مند شخص کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) درخت کے پتے سے ’میرے نینا ساون بھادوں‘ بجانے والے آدمی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
یوں تو موسیقی کا تعلق انسان کی روح سے جوڑا جاتا ہے اور ہمیشہ سے ہی موسیقی کیلئے طرح طرح کے آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن بھارت کے ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والا راج کمار نامی شخص موسیقی کیلئے تمام آلات سے آزاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ انڈرائیڈ فونز جن پر وٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا
بھارتی ہنر مند آدمی درخت کے پتے کو موسیقی آلے کے طور پر استعمال کرتا ہے، عوام کے سامنے درخت کے پتے کا استعمال کر کے مختلف گانوں کی دھن بجاتا ہے یہی وجہ ہے اس کی مشہور گانا ’میرے نینا ساون بھادوں‘ کی دھن درخت کے پتے کے ساتھ بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
टेलेंट देखिए, महज पेड़ की एक पत्ती से कितना मधुर संगीत निकाल रहे हैं।❤️
— SACHIN KAUSHIK (@upcopsachin) April 23, 2023
ये कौनसा गाना है, सुनकर बताइए।#Love #Respect VC- FB pic.twitter.com/Qe2dgSLGs3
وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ’راج کمار فرام ہماچل پردیش‘ سڑک پر گاڑی میں بیٹھا مشہور گانا ’میرے نینا ساون بھادوں‘ بجا رہا ہے اور پاس کھڑی سننے والی عوام اس کے اس ہنر سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس خوبصورت منظر کی ویڈیو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کے ہنر کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔