(حسن علی )پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ق لیڈرشپ کی جانب سے امیدواروں کو حلقے میں بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے، پارٹی ٹکٹ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ق) چودھری سرور اور سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری شافع حسین نے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین کے حکم پر جاری کئے۔
اس موقع پر چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ اڑھائی ہزار ارب کے ترقیاتی بجٹ کو کاموں میں استعمال کیا جاتا تو یہ حال نہ ہوتا، پاکستان کے قرضے بڑھ رہے ہیں، کرپٹ لوگوں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے،چودھری شجاعت پر کوئی شخص اگلی نہیں اٹھا سکتا ہے، مجھے اقتدار کی خواہشں ہوتی تو کسی اور پارٹی میں جاتا، پاکستان کے حالات کو بدلنے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں، اگر ہمیں حکومت ملی تو ہم عملا کام کر کے دکھائیں گے، ہمارے پاس ایک مظبوط ٹیم موجود یے، ہم پنجاب میں بھرپور سرپرائز دیں گے، تمام امیدوار اپنے دفاتر بنائیں اور سوشل میڈیا کو مضبوط کریں۔
چودھری شافع حسین پچھلی حکومت نے ساڑھے 3سال میں دعووں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پنجاب میں متبادل قیادت کے طور پر پاکستان مسلم لیگ میدان میں اتری ہے، لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،جس طرح کی لیڈرشپ چاہئے تھی وہ عوام کو نہیں ملی۔