پاکستان میں منکی پاکس کا ایک ساتھ 2 کیسز سامنے آ گئے

Apr 25, 2023 | 19:05:PM

(24 نیوز) کورونا کے بعد دنیا کا خطرناک ترین وائرس سمجھا جانے والا ’’منکی پاکسس‘‘ کا پہلا کیس پاکستان میں سامنےآگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں، متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجےگئے، گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی، اس کے ساتھ ہی متاثرہ شخص کیساتھ سفر کرنے والے مسافر میں بھی  وائرس کے اثار سامنے آگئے ہیں ۔

حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص راولپنڈی یا اسلام آباد کا رہائشی ہے، منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پورے ملک کے ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے

منکی پاکس کیا ہے؟
 منکی پاکس دراصل ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 انواع ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں۔

مزیدخبریں