پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین متنازع مصنف طارق فتح 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اسلام مخالف بیانات کیلئے مشہور کینیڈین مصنف اور نامہ نگار طارق فتح طویل علالت کے بعد پیر کو ٹورنٹو میں انتقال کر گئے۔ ٹوئٹر پر ان کی بیٹی نتاشا فتح نے اپنے والد طارق فتح کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ طارق فتح متنازع شخصیت تھے اور پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھنے پر انہیں بھارت کی جانب سے حمایت حاصل تھی۔
Lion of Punjab.
— Natasha Fatah (@NatashaFatah) April 24, 2023
Son of Hindustan.
Lover of Canada.
Speaker of truth.
Fighter for justice.
Voice of the down-trodden, underdogs, and the oppressed.@TarekFatah has passed the baton on… his revolution will continue with all who knew and loved him.
Will you join us?
1949-2023 pic.twitter.com/j0wIi7cOBF
طارق فتح کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بھارتی اداکار انوپم کھیر، متنازع اداکارہ کنگنا رناوت سمیت بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Sri Tarek Fatah was an eminent thinker, author and commentator. His significant contributions to the media and the literary world will be greatly remembered. He remained committed to his principles and beliefs throughout his life and was respected for his courage and conviction. pic.twitter.com/CFINX0P0tU
— RSS (@RSSorg) April 24, 2023
Deeply saddened to know about the demise of my friend, a true Indian at heart, most fearless and kind hearted man @TarekFatah. His courage was infectious! His laughter was pure. We met at many occasions. But visiting his home in Toronto & spending an afternoon with him over some… pic.twitter.com/ypzp0Tym69
— Anupam Kher (@AnupamPKher) April 24, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق طارق فتح بھارت میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم مودی حکومت کے حامی تھے وہ 1949 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے پھر سعودی عرب اور 1980 کی دہائی میں کینیڈا ہجرت کر گئیں تھے۔کینیڈا منتقل ہونے کے بعد طارق فتح نے ایک سیاسی کارکن، صحافی اور ٹیلی وی میزبان کے طور پر کام کیا اور اس دؤران انہوں نے مختلف کتابیں بھی لکھیں جو ان کی شہرت کی وجہ بنیں۔
انکی لکھی ہوئی کتابوں میں"چیزنگ اے میرج"،" دی ٹریجک الیوژن آف این اسلامک اسٹیٹ"،" یہودی میرا دشمن نہیں" اور ان خرافات کا پردہ فاش کرنا جو مسلم دشمنی کو ہوا دیتے ہیں جیسے کتابیں شامل ہیں.