(24 نیوز ) سوڈان میں فوجی جھڑپوں کے دوران مصر کے سفارتکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلا ت کےمطابق مصر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خرطوم میں جاری جھڑپوں کے دوران سوڈان میں تعینات اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیو اتاشی جاں بحق ہوگئے ہیں، وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد الغراوی سوڈان میں پھنسے مصری شہریوں کے انخلا پر عمل درآمد کےلیے سفارتخانے جا رہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
سوڈانی فوج نے مصری سفارتکار کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی، بعد ازاں اپنے بیان میں تصحیح کرتے ہوئے فوج نے کہا کہ سفارتکار نیم فوجی دستوں کی طرف سے لگائی گئی آگ میں جل کر ہلاک ہوئے۔