ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار، استعفے پارٹی کو جمع کروا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا، ایم کیو ایم کے تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کو جمع کرا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت مردم شماری کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا مردم شماری شہری سندھ اور ایم کیوایم کا بنیادی آئینی مطالبہ ہے، جب مردم شماری درست نہیں ہوگی تو اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں، ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیوایم اراکین نے استعفے خالدمقبول صدیقی کوجمع کروادیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی بحران کے حل کیلئے سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا خارج ازامکان نہیں، مولانا فضل الرحمان