میرا چیلنج ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ ہے تو آﺅ الیکشن میں مقابلہ کرو، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میرا چیلنج ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ ہے تو آﺅ الیکشن میں مقابلہ کرو، ضمنی الیکشن میں امپائر ساتھ ملا کر بھی ہار گئے ۔
عمران خان کاکہناتھا کہ 2011 میں مینار پاکستان جلسہ دیکھ کر الیکٹ ایبل نے پی ٹی آئی میں آنا شروع کیا،نوازشریف آج تک مینار پاکستان میں جلسہ نہیں کر سکے، ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخواکا ریکارڈ ہے کسی جماعت کو دوسری بار حکومت نہیں بنانے دیتے، تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں دوسری بار حکومت بنائی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، ہم نے صرف4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیاتھا،4 حلقے کھلے تو چاروں میں دھاندلی ہوئی تھی،ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ (ن)کا ریکارڈ ہے اپنے امپائروں کے بغیر میچ نہیں کھیل سکتے، ای وی ایم آتی ہے تو 90 فیصد دھاندلی ختم ہو جائے گی، 2 سال کوشش کرتا رہا کہ ای وی ایم کو لایا جائے، ان تمام جماعتوں نے ای وی ایم کو نہیں آنے دیا، میرا چیلنج ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ ہے تو آﺅ الیکشن میں مقابلہ کرو، ضمنی الیکشن میں امپائر ساتھ ملا کر بھی ہار گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار، استعفے پارٹی کو جمع کروا دیئے
عمران خان نے کہاکہ نوازشریف مشرف دور میں باہر بھاگ گیا تھا،نوازشریف کاسب کچھ بیرون ملک ہے پاکستان کے فیصلے کیسے کر سکتا ہے، ملک کا یہ حال ہے سزایافتہ نوازشریف اور بیٹی حکم دے رہے ہیں، نوازشریف حکم دے رہا ہے کہ مجھے نااہل کیا جائے، ان کاکہناتھا کہ ملک میں انصاف ہو گا تو کوئی طاقتور جرم نہیں کرے گا، برطانیہ میں شہزادوں کو قانون توڑنے پر جرمانہ ہوتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ جن معاشروں میں انصاف ہوتا ہے وہاں محنت کرنے والے اوپر آتے ہیں،مغرب میں چوروں کو این آر ااو نہیں سزا ملتی ہے، پاکستان میں امیر لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ایک سال میں 9 سال پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں،پاکستانی سرمایہ کار ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ہمیں انصاف کیلئے قربانیاں دینا پڑیں گی۔
عمران خان نے کہاکہ ان کو ڈر ہے عمران خان اقتدار میں نہ آجائے، مجھ پر ابتک 145 کیسز درج ہو چکے ہیں،40 دہشتگردی اور 15کریمنل کیسز درج کئے گئے،برطانیہ میں پولیس اہلکار کو کتے کو چھڑی مارنے پر 6 ماہ سزا ہوئی، ہمارے کارکنوں کے ساتھ جیلوں میں بدترین سلوک کیا جارہاہے،علی امین گنڈاپور کے ساتھ جو سلوک ہوا مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،میرے سکیورٹی چیف کو اٹھا کر لے گئے،انہوں نے کہاکہ ملک میں رول آف لا ہوتا تو حکمران پیسہ چوری نہیں کرسکتے تھے،لندن کے مہنگے فلیٹس چوری کے پیسوں سے خریدے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ایک سال کے دوران گاڑیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں