(24 نیوز)وفاقی حکومت کا بنیادی اشیا کی قیمتوں کو ریگولیٹ اور مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلہ بنیادی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سمگلنگ کے پیش نظر کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے انسداد ذخیرہ اندوزی و منافع خوری ایکٹ 1977 کے تحت اقدامات کی منظوری دیدی،وفاقی کا بینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔
ذرائع کاکہناہے کہ چینی،گندم، آٹا اور یوریا جیسی بنیادی اشیاکی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے گا،اشیائے ضروریہ کی پیداوار،ترسیل، قیمتوں،فروخت کو مانیٹرکیا جائے گا،صوبائی حکومتوں،وفاقی وزارت داخلہ کو اعتماد میں لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل کیا جائیگا یا نہیں؟