امریکی معروف گلوکارو سیاسی کارکن ہیری بیفلونٹے 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Apr 25, 2023 | 21:51:PM

(ویب ڈیسک)امریکی معروف گلوکار، اداکاراور سیاسی کارکن ہیری بیفلونٹے 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہری حقوق کی تحریک اور افریقی اقدامات کی حمایت کرنے والے معروف گلوکار بیفلو نٹے دل بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
 کیلیپسو چارٹ گلوکار ہیری بیلفونٹے 1927 نیویارک میں غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بحریہ میں خدمات انجام دیں جبکہ اداکاری اور گلوکار بننے سے پہلے نگران معاون کے طور پر کام کیا۔ڈے او،(دی کیلے بوٹ سانگ) جیسی عالمی ہٹ فلموں میں پرفارم کرنے کے ساتھ انہوں نے کئی متعدد ایوارڈ بھی جیتے۔انہوں نے سیاہ فارم امریکیوں کی شہری حقوق دلانے کیلئے1960کی دہائی کے متعدد اقدامات کو بینک رول کیا جبکہ افریقہ میں غربت، نسل پرستی اور ایڈز کے خلاف مہم بھی چلائی۔
 سماجی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد اور آواز اٹھانے پر ہیری بیفلو نٹے کو مارٹن لوتھر کنگ جونیئر امن انعام اور نیلسن منڈیلا کریج ایوارڈ سمیت بہت سے اعزازات ملے ہیں، بیلفونٹے نے اپنی زندگی مختلف وجوہات کے لیے لڑتے ہوئے گزاری۔

ہیری بیفلو نٹے نے آل سٹار چیریٹی ریکارڈ وی آر دی ورلڈ کا اہتمام کیا، قحط سے نجات کے لیے $63 ملین سے زیادہ اکٹھا کیا، اور اس کے 1988 کے البم، پیراڈائز ان گزانکولو نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کیا۔ انہیں 1987 میں یونیسیف کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، اور بعد میں انہوں نے افریقہ سے ایڈز کے خاتمے کے لیے مہم چلائی،1996 میں پروسٹیٹ کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اس بیماری سے آگاہی کی مہم شروع کی۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سماجی نا انصافیوں کے خلاف ناقابل تسخیرخواہش انہیں سونے نہیں دیتی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی سماجی نا انصافیوں اور ظلم و ستم کے خلاف آواز بند کرنے میں گزار دی۔

مزیدخبریں