(ویب ڈیسک) وٹامن K1 سبز پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے اور خون جمنے میں مدد کرتا ہے، جبکہ وٹامن K ٹو گوشت اور ڈیری مصنوعات میں پایا جاتا ہے اور ہڈیوں اور دل کی صحت کے لیے اہم ہے۔
پالک ان سبز پتوں والی سبزیوں میں سے ایک ہے جو وٹامن کے سے بھرپور ہوتی ہے۔پالک میں آئرن، کیلشیم ،میگنیشیم بھی ہوتا ہے جو کہ مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
ناٹو ایک روایتی جاپانی کھانا ہے جو سویابین سے بنا ہے اور یہ وٹامن K2 کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ پروبائیوٹکس سے بھرپور ہوتا ہے، جو معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
ہارڈ چیز کو وٹامن K2 کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس میں کیلشیم اور پروٹین ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
گوبھی وٹامن K1 کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں وٹامن سی، کیلشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت اور قوت مدافعت کے لیے اہم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی ون 7سال بعد منظور ،میڈیکل کے طلبا کی سنی گئی
سبز گوبھی ایک سبزی ہے جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس میں وٹامن K1، وٹامن سی،اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں۔ گوبھی کھانے سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔
برسلز سپراوٹس ایک چھوٹی گوبھی جیسی سبزی ہے جو وٹامن K1، فائبر ، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔
پارسلےایک جڑی بوٹی ہے جو وٹامن K1، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو نکالتا ہے، ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
ہری پیاز وٹامن کے 1 کے ساتھ وٹامن سی اور وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ ہری پیاز کو سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے اور یہ بہت سے پکوانوں کا حصہ ہے۔