اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو بریک لگ گئی،ڈالر سستا

Apr 25, 2024 | 09:41:AM

 (ایاز رانا )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو بریک لگ گئی، صبح سے نیا ریکارڈ بنانے والی مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے  جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہوئی۔

 صبح نیا ریکارڈ قائم کرنے والی مارکیٹ کا منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 80 پوانٹس کی کمی سے کاروبار کا اختتام ہو گیا،100 انڈیکس کاروبار کے دوران 72ہزار 593 کی نئی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا،دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 71 ہزار 971 کی سطح پر بند ہوا،آج 79 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 27 ارب سے زائد کی رہی، ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار منافع کے حصول کیلئے شیئرز فروحت کر رہے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 502 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔سٹاک مارکیٹ  100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 72554 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 278.39 سے کم ہو کر 278.30 روپے کا ہو گیا  ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کی تھی، گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند 



مزیدخبریں