مریم نواز وزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 530 خواتین شریک ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوئی، آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار ہیں، پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں ، لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں،خواتین نرم دل ہوتی ہیں اس لیے معاف کردیتی ہیں ،ظالم کیلئے آپ کے دل میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے، مظلوم کی دادرسی کریں اور ظالم کے اس کے انجام تک پہنچائیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ نہیں، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہو تو دل پر پتھر رکھ کر کرتی ہوں، وزیراعلیٰ کی کرسی میرے لیے آسان نہیں تھی، مجھے یہاں آگ کا دریا عبور کر کے پہنچنا پڑا، چیف منسٹر کی کرسی اللہ نے مجھے عطا کی ہے، میرے لیے یہ آسان نہیں تھا مجھے خود کو ثابت کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:ایری زونا: اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل منظور
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پورے ملک میں جہاں ترقی کا نشان ہوگا وہاں نوازشریف اور شہبازشریف کا نام ہوگا، مجھے احساس ہے کہ انصاف کرنا ہے 12 کروڑ عوام کی خدمت کرنی ہے۔