انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ ,ایک ہی نمبر دو گاڑیوں کو لگا دیا

Apr 25, 2024 | 10:29:AM

This browser does not support the video element.

(یاسر عرفات)نارووال کی ضلعی انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، ایک ہی نمبر دو گاڑیوں کو لگا دیا ۔

تفصیلات کے  مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی گاڑی کا نمبر جی اے جی 37 دونوں گاڑیوں کا نمبر سیم ہے، بس رنگ کا فرق ہے ایک سفید کلر کا ڈالہ ہے اور دوسرا بلیک کلر کا ڈالہ ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ قانون کے رکھوالے ہی جب قانون کا مذاق بنا دے گے تو پھر ملک میں واقعی جنگ کا قانون نظر آئے گا۔
ایکسائز انسپکٹر کا کہناہے کہ دو گاڑیوں کا نمبر ایک جیسا نہیں ہوسکتا،اگر ماڈل کا فرق ہوتا پھر نمبر لگ سکتا ہے، اگر ایک ماڈل کو دو نمبر لگا دیئے گئے ہیں تو پھر نمبر فیک جعلی سازی ہے ۔

اس کے علاوہ   ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ ایک گاڑی کو نمبر لگا ہوا ہے دوسری گاڑی apl for ہے ،اس لئے دوسری گاڑی کو بھی اس کا نمبر لگا دیا گیا ہے ،ایک گاڑی کا نمبر دوسری گاڑی کو لگ سکتا ہے۔

مزیدخبریں