(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی جس کی وجہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک گرگئی،پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔
پیڑولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے کوشش کر رہی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے طریق کار سے چھٹکارا چاہتی ہے ،ڈی ریگولیشن کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ گر گیا
پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر دباؤ ڈالاہے ، پاکستانی معیشت اس تبدیلی کو لینے کیلئے تیار نہیں ہے ، ایندھن کی سپلائی 3 بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس ہے ،جن کا مارکیٹ شیئر 75 فیصد سے زیادہ ہے، اجارہ داری کی صورت حال پیدا ہو جائے گی ،کمپنیاں منافع کا تعین کرنے کے بعد بااختیار ہو جائیں گی ،عوام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر مجبور ہو جائے گی ، شمالی علاقوں میں قیمتیں نمایاں طور پر بڑھیں گی ،براہ راست اثر معیار زندگی پر پڑے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند
پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کارٹیل کے طور پر کام کریں گی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہیرا پھیری ہوگی ، ریفائنریز متاثر ہو سکتی ہیں ،سمگلنگ عروج پر ہے جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ، اسمگلنگ ہماری پیٹرولیم انڈسٹری کو بری طرح نقصان پہنچا رہا ہے ،اسمگلنگ کو روکنے کیلئے کوئی کارروائی نظر نہیں آتی ،ایر ان سے سستے پیڑول کا معاہدہ کیا جائے تاکہ عوام کو سستا پیڑول مل سکے۔
اگر حکومت نے ڈی ریگولیشن کی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرکے ہڑتال کردیں گے:عبدالسمیع خان
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ڈی ریگولیشن کی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرکے ہڑتال کردیں گے،عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک کے دور دراز علاقوں میں 20 روپے زیادہ قیمت پر تیل فروخت ہوگا، تیل کی سمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے، فیصے سے مزید اصافہ ہوجائے گا۔