کچھ لوگوں کا وجود ہی عدم استحکام کا باعث ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی

Apr 25, 2024 | 12:47:PM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کا وجود ہی عدم استحکام کا باعث ہے، عدم استحکام کے لیے دھرنے دیے جاتے ہیں افرا تفریح پیدا کی جاتی اور سول نافرمانی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر حملے کرنے پڑتے ہیں، ان تمام چیزوں کے لیے کندھے ڈھونڈے جاتے ہیں، افراتفری دہائیوں کی کہانی ہے جس کے لیے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنا پڑتا ہے  اور سی پیک کو پیچھے پھینکنا پڑتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  اڈیالہ جیل میں بہت لوگ رہے ہیں اب کن سے بات کا بولا جا رہا معلوم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کی جو غلطیاں مانیں اور سی پیک کو تباہ کرنے والے اس کا اعتراف کریں،  ججز کو تقسیم کرنا پڑتا ہے عدام استحکام ایک دن میں نہیں ہوتا، اس کے لیے پلینگ کی جاتی ہے اور معیشت کو تباہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی پنجاب کا اپنے حلقے 119 کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ منظور

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب جرائم ہوتے ہیں یونیورسل ہوتے ہیں، ہمسایوں سے بات چیت یونی چاہیے جنگ کسی مسلے کا حل نہیں، شوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے لیے بیرون ملک سے فینڈنگ ہوئی۔

مزیدخبریں