(رانا شہزاد،زاہد اقبال رانا)واپڈا نے گجرات کے شہری کو 14لاکھ روپے کا جھٹکا لگا دیا ۔
گجرات کا شہری بجلی کا بل کو دیکھ کر غم میں نڈھال ہو گیا ، واپڈا نے محنت کش شہر ی کو 1435283روپے کا بل بھیج دیا ۔متاثرہ شہری فراز کنجاہ کارہائشی ہے، بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے منگوال میں کلینک بنا رکھا ہے ۔
متاثرہ شہری نے بتایا ہے کہ گجرات واپڈا کمپلیکس میں بل بھیجا تو کہنے لگے غلطی سے یہ سب ہوا ہے۔ ٹھیک کروا دیتے ہیں ۔
یاد رہے اس سے قبل لاہورکے محمود بوٹی میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہنے والے صارف کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا بل بھیجا گیا تھا ،24 نیوز کی خبر پر ایکشن کے بعد بل کم کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،کریک ڈاؤن کے دوران بجلی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان بجلی کے مین تار پر ہلک لگا کر بجلی چوری کررہے تھے،ملزمان گھریلو میٹر پر کمرشل یونٹ چلا رہے تھے،ترجمان ایف آئے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔