مبینہ اغواء سعودی خاتون دوست سمیت بازیاب، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیقی)اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو دوست سمیت کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے ایک سعودی خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفارتی عملے کے ایک رُکن بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو تھانہ مارگلہ میں درج کروایا گیا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں پاکستانی شہری ملوث ہیں۔
اسلام اباد پولیس نے سائنسی اور جدید تکنیک استعمال کرکے دونوں کو ڈھونڈ نکالا اور سعودی خاتون سمیت انکے دوست عبدالاحد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،ملزم خاتوں کے ساتھ بطور ڈرائیورتھا
ذرائع کے مطابق خاتون کے اغواء کار کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لوئر دیر سے ہے اور ملزم کے اہلِ خانہ اور علاقہ عمائدین نے دعویٰ کیا ہے یہ کیس اغوا کا نہیں ہے۔
خاتوں کے اغواء کا مقدمہ عبد الحنان نامی شہری کے نام سے نامزد ملزم نے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج تھا جبکہ پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر بلوچستان کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
واضح رہے کہ سعودی حکومت کی درخواست پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے بازیابی کا حکم جاری کر رکھا تھا۔