(24 نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 905 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2302 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا راج,برائلر ،بیف،مٹن کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔