صدارتی الیکشن میں مداخلت کا کیس، ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایری زونا کی عدالت نے 2020 کے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
ایری زونا کی گرینڈ جیوری نے سابق وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف مارک میڈوز، سابق میئر نیویارک روڈی جولیانی، جینا ایلس، جان ایسٹ مین سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر اتحادیوں پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست ایری زونا میں اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل منظور
علاوہ ازیں ایری زونا کی عدالت نے 11 ری پبلکنز پر بھی فرد جرم عائد کر دی، عدالت کا کہنا ہے کہ ان تما افراد پر صدارتی اختیارات کی منتقلی کا عمل روکنے کا الزام ہے۔