یوریا کھاد کی قیمت میں کمی اور سپلائی مستحکم کرنے کیلئے درآمد کا فیصلہ

Apr 25, 2024 | 18:04:PM

(24 نیوز)یوریا کھاد کی قیمت میں کمی اور سپلائی کو مستحکم کرنے کیلئے وزارت صنعت و پیداوارنے بڑے پیمانے پر یوریا کھاد کی درآمد کا فیصلہ کرلیا۔
فرٹیلائزر ریویو کمیٹی نے خریف سیزن کیلئے یوریا کھاد کی درآمد کی سفارش کردی۔ قلت سے بچنے کیلئے دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کی جائے گی۔ یوریا کھاد کی درآمد کی حتمی منظوری ای سی سی آئندہ اجلاس میں دے گی۔ خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں تین اعشاریہ چھ فیصد زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کی درآمد کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خریف سیزن میں یوریا کھاد بلا تعطل میسر ہوگی۔ تمام مقامی یوریا فرٹیلائزر پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رہیں گے۔ حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی پر پابندی

مزیدخبریں