(احمد منصور) سینئر آرمی کمانڈرز کی خیبر پختونخوا میں رونما ہونے والے 2 واقعات میں شہید ہونے والے 8کسٹمز اہلکاروں کے گھر آمد، آرمی چیف کی جانب سے اظہار تعزیت و خراج عقیدت پیش کیا گیا ساتھ ہی مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ماہ اپریل کے دوران 8کسٹمز اہلکار شہید ہو گئے ،سینئر آرمی کمانڈرز اظہار یکجہتی لیے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کے لیے ان کے گھروں میں گئے،آرمی چیف کی جانب سے اظہار تعزیت و خراج عقیدت پیش کیا گیا،سینیئر فوجی کمانڈرز نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے شہداء کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا،شہداکےاہلخانہ کافوج کے اظہاریکجہتی پراظہارتشکر۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شہداء اورغازی ہمارافخر ہیں،ہرپاکستانی شہدااورغازیوں کامکمل احترام کرتےہیں،آج کاامن واستحکام ان شہداکی مرہون منت ہے ،پوری قوم شہداکے خاندانوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔