چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاک کیویز سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 برتری حاصل کر لی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لئے 179 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا پائی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ افتخار احمد نے 23، عماد وسیم نے ناقابلِ شکست 22 اور صائم ایوب نے 20 رنز سکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او روکی نے 3، بین سیئرز نے 2 ، مائیکل بریسویل اور جمی نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز سکور کئے، نیوزی لینڈ کے ٹم روبنسن نے 36 گیندوں پر 51 رنز سکور کئے، اس کے علاوہ ڈین فاکسکرافٹ نے 34 اور ٹام بلانڈن نے 28 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے نوجوان گیند باز عباس آفریدی نے 3، زمان خان، اسامہ میر، محمد عامر اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی 20میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں 5تبدیلیاں کی گئی ہیں،پاکستان الیون میں عماد وسیم، محمد عامر، فخر زمان، اسامہ میر، عباس آفریدی اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ، عرفان نیازی ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کوآج کے میچ میں ریسٹ دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :سینئر آرمی کمانڈرز کی شہید کسٹمز اہلکاروں کے گھر آمد,آرمی چیف کی جانب سے اظہار تعزیت