ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ اچھا ہے، امید ہے کہ بہتر پرفارم کریں گیں: ندا ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر پرفارم کریں گیں۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کی سیریز ہم ہارے ہیں، ہم نے اس طرح سے پرفام نہیں کیا، بہت چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے ٹی 20 میں بہتر پرفارم کریں گے، بسمعہ کو یاد کریں گے ان کے ساتھ اچھا کامبی نیشن تھا، ٹی 20 میں ہمارا اچھا ریکارڈ رہا ہے، بسمعہ کا فیصلہ ذاتی ہے ہمیں اس کی عزت کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی، اور کس کس جگہ نمائش کی جائے گی؟ تفصیلات جانیے
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ بورڈ کا ہے، ہمارا کام ہے سب کے ساتھ مل کر ٹیم کےلیے پرفام کریں، امید ہیں اس سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر اچھا کام ہوگا، سیکیورٹی آفیسر کے حوالے سے مجھے ابھی معلوم ہوا، ہماری لڑکیاں کافی ڈسپلین ہیں، کافی وقت سے بسمعہ کو جانتے ہیں انہوں نے پاکستان کی کافی خدمت کی ہے، بسمعہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں، بسمعہ ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل ہیں، بہت لڑکیاں ان کی طرح بننا چاہتی ہیں۔