(فرزانہ صدیق)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کے اعلان کے باعث اسلام آباد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے اسلام آباد کے اہم چوک اور شاہراؤں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے،اسلام اباد میں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :کیا وزیر اعلیٰ پولیس یونیفارم پہن سکتی ہیں یا نہیں؟جواب مل گیا