پاکستان ٹیم کی سابق کپتان نداڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی

Apr 25, 2025 | 00:43:AM

(24نیوز)پاکستان ٹیم کی سابق کپتان نداڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی۔

ویمن ٹیم کی سابق کپتان نداڈار پی سی بی سے ناراض ہو گئی،ذرائع کے مطابق ندا ڈار نے ویمن ڈومیسٹک ٹی 20ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔

نداڈار پی سی بی ویمن ڈیپارٹمنٹ کے رویے سے ناخوش ہیں،پاکستان ٹیم کی سابق کپتان نداڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی،نداڈار نے سوشل میڈیا پر اپنی مینٹل ہیلتھ کے بارے میں بتایا۔

نداڈار نے کہاکہ کچھ عرصے میں مجھے پروفیشنلی، میری ذہنی صحت کو بہت متاثر کیا، اس وجہ سے کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں،برائے مہربانی میری نجی زندگی کاخیال رکھا جائے۔

مزیدخبریں