دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاض احمد) شفیق آباد کے قریب 3 بچے دریا میں ڈوب گئے ۔
ریسکیو1122 کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 6 سالہ نصیب اللہ، 7سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ ہے ، تینوں بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے بغیر بتائے دریا پر نہانے کے لئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی،امریکہ بھی میدان میں کود پڑا
بچوں کا دریا میں ڈوبنا حادثہ ہے یا کچھ اور معاملے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔