حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل 

Apr 25, 2025 | 09:54:AM
حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی ائیرلائن نے حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

سعودی ایئرلائن کے مارکیٹنگ منیجر عصام اخونبائی کا کہنا ہے کولڈ احرام کومخصوص ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جاسکے۔

انہوں نے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احرام کی تیاری میں امریکی کمپنی کا تعاون بھی حاصل رہا، احرام کو دبئی کی عربین ٹریول مارکیٹ اے ٹی ایم 2025 میں پیش کیا جائے گا۔

ٹھنڈے احرام کے حوالے سے اخونبائی کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی اس کی خاصیت یہ ہے کہ انسانی جلد کو گرمی کی تپش سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے،اس سے گرمی کی تپش کو ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے،اس احرام کو پہننے والے کو گرمی کی شدت کا احساس کم ہو جاتا ہے۔

 یاد رہے کہ ٹھنڈے احرام کا آغاز رواں سال جون سے کیا جائے گا۔