پاکستان کی ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد شہید کرنے پر بھارتی حکومت کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت پر شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بی جے پی۔آر ایس ایس حکومت میں بھارتی حکام عدلیہ کی ملی بھگت سے قابل مذمت اقدامات میں ملوث ہیں،ہندتوا کے زیراثر بی جے پی۔آر ایس ایس حکومت مسلسل مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسلمانوں اوران کے مذہبی مقامات کونشانہ بناکر نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کے ماتھے پر نہ مٹنے والا داغ لگ چکا ہے ،بھارتی سپریم کورٹ نے نومبر2019 میں متنازعہ فیصلے سے انتہاء پسندوں کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی اجازت دی ۔عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ انتہاءپسند ہندو جماعتوں کے جنونیوں نے 1992 میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا،سرعام بابری مسجد شہید کرنے والے مجرموں کو بھارتی عدلیہ کی ملی بھگت سے بری کیاگیا ،مسلمانوں کو ان کی عبادت گاہوں میں شہید کرنے کے افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں ،ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں، ان کی عبادت گاہوں اور ثقافتی یادگاروں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی نشانہ بنایاجارہا ہے ،اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کے انسانی حقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کو کٹہرے میں کھڑا کیاجائے، انہوں نے مزید کہا پاکستان کا عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ، اوآئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ بھارت تمام اقلیتوں بشمول مسلمانوں کی حفاظت اور ان کے مذہبی وثقافتی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کاافغانستان سےانخلاکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ