کسٹمر کی ہوٹل کے اسٹاف کو 16لاکھ ٹپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمر نے ہوٹل کے اسٹاف کوبہترین سروسز فراہم کرنے پرپاکستانی 16 لاکھ سے زائد کی ٹِپ دیکر حیران کردیا
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے 'واہو سی فوڈ گرل' نامی ہوٹل میں ایک شخص نےا سٹاف کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر 10 ہزار ڈالر( 16 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹپ دے دی ۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اس شخص کی طرف سے کھانے کے بل کے ساتھ دی گئی 10 ہزار ڈالر کی ٹِپ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہےکہ 17 اگست کی رات کو ایک شخص نے ہوٹل کےتمام اسٹاف کو ڈائننگ ایریا میں بلایا اور انہیں بہترین سروسز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا،شکریہ ادا کرنے کے بعد اس شخص نے تمام ہوٹل اسٹاف جن میں 10 افراد شامل تھے سب کو ایک ایک ہزار ڈالر ( ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دینے کا اعلان کیا۔
ہوٹل کے مالک نے لکھا کہ میں عام طور پر جذباتی آدمی نہیں ہوں لیکن اس شخص کی جانب سے اس رحم دلی پر میں جذباتی ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز 1-1برابر کردی