کسٹمر کی ہوٹل کے اسٹاف کو 16لاکھ ٹپ

Aug 25, 2021 | 09:52:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمر نے ہوٹل کے اسٹاف کوبہترین سروسز فراہم کرنے پرپاکستانی 16 لاکھ سے زائد کی ٹِپ دیکر حیران کردیا
 تفصیلات کے مطابق  امریکی ریاست فلوریڈا کے 'واہو سی فوڈ گرل' نامی ہوٹل میں ایک شخص نےا سٹاف کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر 10 ہزار ڈالر( 16 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹپ دے دی ۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے  انسٹا گرام پر اس شخص کی طرف سے کھانے کے بل کے ساتھ دی گئی 10 ہزار ڈالر کی ٹِپ کی تصویر شیئر کی گئی  ہے۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا  ہےکہ 17 اگست کی رات کو ایک شخص نے ہوٹل کےتمام اسٹاف کو  ڈائننگ ایریا میں بلایا اور  انہیں بہترین سروسز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا،شکریہ ادا کرنے کے بعد اس شخص نے  تمام ہوٹل اسٹاف جن میں 10 افراد شامل تھے سب کو   ایک ایک ہزار ڈالر  ( ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پاکستانی  روپے ) کی ٹِپ دینے کا اعلان کیا۔

ہوٹل کے مالک نے لکھا کہ میں عام طور پر جذباتی آدمی نہیں ہوں  لیکن اس شخص کی جانب سے اس رحم دلی پر میں جذباتی ہوگیا ۔
 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز 1-1برابر کردی

مزیدخبریں