شیخوپورہ : ڈاکوؤں نے بچے کے سامنے خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Aug 25, 2021 | 10:59:AM

(ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں ڈاکوؤں نے 4 سالہ بچے کے سامنے دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ  شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ مکی 525 میں پیش آیا جہاں 2 مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔ ڈاکو خاتون کو اسکے چار سالہ بچے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ڈاکوؤں نے شکیلہ نامی خاتون کو دو گھنٹے زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس دوران  کائنات نامی خاتون سے بھی زیادتی کی کوشش کی گئی، کائنات نامی خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھی تاہم اس دوران وہ ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ڈاکو رحم کھانے کے بجائے اس کے پیٹ پر مکے مارتے رہے۔ تھانہ بھکھی پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھانا کیوں نہیں بنایا۔؟ظالم شوہر نے بیوی کو مار دیا۔لاش کیساتھ کیا کیا جانیے!
 اہل خانہ نے دہائیوں دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے تاہم اس میں زیادتی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔لڑکی کے والد نے کہا کہ پولیس نے خواتین کا میڈیکل تک نہ کروایا جس کے بعد ہم خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا ہو گئی ہے۔ کوئی تعاون نہیں کر رہا۔ ہاتھ جوڑ کر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا انصاف چاہتے ہیں۔متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے  انصاف کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون ہسپتال کی چھت سے کود پڑی۔۔وجہ جان کر سب دنگ رہ گئے
 

مزیدخبریں