روپے کے مقابلے میں ڈالر مزیدمہنگا

Aug 25, 2021 | 11:22:AM

 (24نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر مزید مضبوط ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈالر 166 روپے 40 پیسے پر جا پہنچا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اس کی قدر 166 روپے 27 پیسے رہی۔

رواں مالی سال یکم جولائی سے اب تک ڈالر 8.73 روپے مہنگا ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے کہ جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا کراچی میں جلسہ ۔۔مریم نواز آؤٹ شہباز شریف ان

مزیدخبریں