ورلڈ بینک نےافغانستان کی امداد بند کر دی

Aug 25, 2021 | 11:35:AM
ورلڈ بینک نےافغانستان کی امداد بند کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نےطالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی بینک کا کہناہےکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اس وقت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کے مطابق 2002 سے افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دیے جاچکے ہیں جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    افغانستان :غیر ملکیوں کی موجودگی حکومت سازی میں تاخیر کا وجہ ہے،سنیئر صحافی